شام میں کونیکو گیس فیلڈ میں امریکی اڈے پر عراق کے استقامتی گروپوں کے حملے
شیعیت نیوز: شام میں کونیکو گیس فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ ہوا ہے۔
المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مشرقی شام میں رقہ کے مضافات میں واقع کونیکو گیس فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ ہوا ہے۔
خبری ذرائع نے اس امریکی فوجی اڈے میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی خبر دی ہے۔
اس سے پہلے عراق کی اسلامی استقامت نے بھی اربیل میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کی خبر دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : عبدالفتح السیسی کی امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ سے ملاقات
عراق کی اسلامی استقامت کے بیان میں آیا ہے کہ شمالی عراق میں واقع حریر کے علاقے میں غاصب امریکی فوجیوں کے اڈے پر دو ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گيا۔ یہ ڈرون اپنے ہدف پر جاکر لگے۔
اس سے قبل المیادین ٹی وی چینل نے یہ رپورٹ بھی دی تھی کہ عراق کے کردستان علاقے میں واقع اربیل میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا گیا ہے۔ دہشت گرد امریکی فوجیوں کے اڈے پر یہ حملہ ایک خودکش ڈرون سے کیا گيا۔
اس کے علاوہ شام کے الخضراء دیہات میں بھی امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا گيا۔ یہ حملہ بھی متعدد خود کش ڈرون طیاروں کے ذریعہ کیا گیا۔







