مشرق وسطی

عبدالفتح السیسی کی امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ سے ملاقات

شیعیت نیوز: مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے امریکی خفیہ ادارے، سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنس سے ملاقات میں غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور دیا ہے۔

قاہرہ سے مصری صدارتی دفتر کے مطابق ولیم برنس نے دورہ مصر کے دوران صدر عبدالفتح السیسی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر غزہ میں اسرائیل کی فوجی جارحیت پر گفتگو ہوئی۔ مصری صدر نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور غزہ میں امداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ سی آئی اے چیف ولیم برنس گذشتہ روز اسرائیل میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ناروے: اوسلو ریلوے اسٹیشن میں فلسطین کی حمایت میں انوکھا مظاہرہ

دوسری جانب ترکی کی پارلیمنٹ نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

ترک پارلیمنٹ میں موجود ریسٹورنٹ سے تمام اسرائیلی مصنوعات کو نکال دیا گیا، ترکی کی پارلیمنٹ کی جانب سے فیصلہ عوامی رائے کے بعد کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ترک عوام نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چلائی تھی، ترکی اسرائیل سے غزہ میں مظالم کے خلاف احتجاجاً اپنے تعلقات ختم کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اپنا بیان دے چکے ہیں کہ نیتن یاہو قابل اعتبار شخص نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button