اہم ترین خبریںلبنان

غزہ پر بڑھتی ہوئی امریکی و صیہونی جارحیت علاقائی تنازعے کی شکل اختیار کر لے گی، شیخ نعیم قاسم

شیعیت نیوز: لبنان کی مقاومتی تحریک حزب الله کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ پر صیہونی و امریکی جارحیت نہ رکی تو یہ جنگ پھیل جائے گی۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب الله اس جنگ میں غزہ سے دباؤ کم کرنے کے لئے شامل ہوئی۔ ہمارے بڑھتے ہوئے حملے اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اگر اسرائیل اپنے حملوں کو وسعت دے گا تو اسے سنگین نقصان اٹھانا پڑے گا۔

واضح رہے کہ حزب الله نے طوفان الاقصیٰ کے آغاز سے ہی صیہونی حکومت پر میزائل اور توپ حملے انجام دئیے تھے اور یہ حملے ابھی تک جاری ہیں۔

گزشتہ روز اسرائیل نے جنوبی لبنان میں ایک گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے 4 نہتے شہریوں کو شہید کر دیا۔ اس گاڑی میں تین بچے اور ان کی والدہ سوار تھیں۔ جس کے جواب میں حزب الله نے صیہونی کالونی ’’کریات شمونا‘‘ پر متعدد راکٹ داغے۔

یہ بھی پڑھیں : 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی زخمیوں کی تعداد 7,262 ہو گئی ہے

یہ صیہونی حملہ جنوبی لبنان میں ایک ڈرون کے ذریعے انجام دیا گیا جس میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید ہو گئے تھے۔

اس حملے کے بعد اسرائیل نے مقاومت کے رد عمل کے پیش نظر اپنے شہریوں کو کالونیاں خالی کرنے اور محفوظ مقامات پر جانے کا نوٹس دے دیا۔

حزب الله نے اس بات کا یقین دلایا کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانے پر صیہونی حکومت کو فوراََ جواب دیا جائے گا۔

اُدھر حزب الله کے پارلیمانی دھڑے کے رکن حسن فضل الله نے مذکورہ بالا صیہونی جارحیت پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ لبنان کے شہید بچوں کا لہو غزہ کے بچوں سے جا ملا۔

حسن فضل الله نے کہا کہ دشمن کو اس اقدام کی بھاری قیمت چکانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شہریوں کو ایک عادی مجرم کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت اپنے اس جرم کی کوئی وضاحت نہیں کر سکتی۔ وہ ہمارے شہریوں کو خوفزدہ نہیں کر سکتے اور ہم ہر قیمت پر صیہونی دشمن کا مقابلہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button