مقبوضہ فلسطین

مغربی کنارے اور مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مقامتی تنظیموں کی کال

شیعیت نیوز: صیہونی فوج کے اس جیل پر حملے کے بعد جہاں فلسطینی قیدیوں کو رکھا گیا ہے، حماس اور اسلامی جہاد تحریکوں نے فلسطینی قوم سے کہا ہے کہ وہ قدس اور مغربی کنارے میں قابض صیہونی حکومت کی فوج اور آباد کاروں کا مقابلہ کریں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس نے ایک بیان میں تاکید کی کے ہم مغربی کنارے میں اپنے لوگوں اور قیدیوں کے اہل خانہ سے کہتے ہیں کہ وہ باہر آئیں اور فوری طور پر دشمن پر دباؤ ڈالیں جو ہمارے بہادر قیدیوں کے خلاف جارحیت کو تیز کر رہا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی مجرم قیدیوں کی مدد سے مجدو جیل میں فلسطینی قیدیوں کے خلاف جرائم بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر حملے میں اب تک 35ہزار ٹن بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے، حماس

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے کہا ہے کہ ہم اپنے بہادر عوام کو قدس اور اس کے مغربی کنارے پرغاصب صیہونی حکومت کی فوج اور مقبوضہ علاقوں میں آباد کاروں کے ساتھ ہر طرح کے تصادم کی دعوت دیتے ہیں۔

یہ دونوں بیانات صہیونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ادارے کی جانب سے اس اعلان کے بعد جاری کیے گئے ہیں کہ مجدو جیل میں موجود سکیورٹی قیدیوں کے سیلوں پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا گیا تھا اور صیہونی قیدیوں نے جیلرز کی مدد کی تھی۔

عالمی برادری کی خاموشی کے سبب غاصب صیہونی حکومت کے طیاروں نے گذشتہ رات غزہ کی پٹی کے 450 حصوں پر بمباری کی۔

الجزیرہ نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے طیاروں نے غزہ کی پٹی میں نئی جارحیت کا ارتکاب کرتے ہوئے  دیر البلاح اور الزوائدہ میں 2 رہائشی مکانات پر بمباری کرکے کم از کم 45 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

رپورٹ کے مطابق اس وحشیانہ بمباری  متعدد فلسطینی شہید ہوئے اور کثیر تعداد میں لوگ ملبے تلے دب گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button