اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ پر حملے میں اب تک 35ہزار ٹن بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے، حماس

شیعیت نیوز: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت اب تک غزہ کے مظلوم عوام پر 35 ہزار ٹن بارودی مواد استعمال کرچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے رکن سلامہ معروف نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت غزہ میں فلسطینی بے گناہ اور نہتے شہریوں کے خلاف طاقت کا اندھادھند استعمال کررہی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طوفان الاقصی کے بعد شکست سے دوچار صہیونی حکومت حواس باختہ ہوکر غزہ میں وحشیانہ حملے کررہی ہے۔ اب تک غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 35 ہزار ٹن بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے دوسری تعبیر میں غزہ میں ہر ایک مربع کلومیٹر پر 82 ٹن بارود پھینکا گیا ہے۔

سلامہ معروف نے مزید کہا کہ نیتن یاہو حکومت کی جارحیت کی وجہ سے 13 ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا لاپتہ ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن کی دھمکی اور دوسروں کے ردعمل کا ہم پر کوئی اثر نہیں ہوتا، شیخ علی دعموش

انہوں نے صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور بربریت کے سامنے عالمی اداروں کی خاموشی کو قابل مذمت قرار دیا اور کہا کہ صہیونی حکومت کی کاروائیاں جاری رہیں تو فلسطینیوں کا مزید قتل عام ہوگا۔

طوفان الاقصی کے بعد اب تک ایک مہینے کے دوران 222 اسکولوں کو تباہ کیا گیا ہے جبکہ 88 حکومتی مراکز بھی مکمل طور پر ناکارہ ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 ستمبر 2023 سے 6 اکتوبر 2023 تک غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 10022 ہوگئی ہے ۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ صہیونی فوج نے گزشتہ چند گھنٹوں میں نفسیاتی اور امراض چشم کے اسپتال اور الرنتیسی اسپتال پر براہ راست حملہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران 19 حملے کیے جن میں 292 افراد شہید ہوئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ شہید ہونے والوں میں 4,104 بچے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 25 ہزار ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button