اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

القسام اور القدس بریگیڈ کے اسرائیلی تنصیبات پر حملے، کئی ٹینک تباہ

شیعیت نیوز: القسام اور القدس بریگیڈ نے اسرائیلی فورسز کی تنصیبات کو مارٹر گولوں اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیموں القسام اور القدس بریگیڈ نے غزہ پر اسرائیلی فوج کی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ علاقوں میں صہیونی فوجی تنصیبات پر میزائلوں اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔

حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈ کے بیان کے مطابق مفتاخیم میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر میزائل داغے ہیں علاوہ ازین سدیروت میں بھی میزائل اور راکٹ گرنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عبداللہیان کی بریکس کے رکن ممالک سے غزہ کی صورتحال کو فوری ایجنڈے پر رکھنے کی اپیل

دوسری جانب تحریک جہاد اسلامی کے ونگ القدس بریگیڈ نے غزہ کے شمال مغرب میں واقع الکرامہ میں اسرائیلی فوجی اڈے میں گھس کر مارٹر گولوں سے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملوں کے بعد علاقے میں سائرن بجنے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ اس سے پہلے اسرائیلی زرائع ابلاغ نے فلسطینی جوانوں کے ساتھ جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی کے ہلاک ہونے کی خبر دی تھی۔

اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق فوجی اہلکار جوناتان میمون غزہ کی پٹی پر حملے کے دوران ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

دراین اثناء القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ غزہ کے شمال مغرب میں تنظیم کے مجاہدین نے یاسین 105 میزائل سے حملہ کرکے ایک اسرائیلی ٹینک کو تباہ کردیا ہے۔

7 اکتوبر کو طوفان الاقصی کے بعد فلسطینی مقاومت کے حملوں میں سینکڑوں اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button