مشرق وسطی

شام کے شمال مشرق میں واقع امریکی فوجی چھاؤنی پر جمعہ کی رات راکٹوں سے حملہ

شیعیت نیوز: ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ شام کے شمال مشرق میں واقع امریکی فوجی چھاؤنی پر جمعہ کی رات راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

المیادین نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ شمال مشرقی شام الحسکہ علاقے کے خراب الجیر ايئرپورٹ میں واقع امریکی فوجی چھاؤنی سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئيں۔

رپورٹ کے مطابق خراب الجیر ہوائی اڈے میں امریکی چھاؤنی پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نازی طرز کی نسل کشی ہے، وزیر خارجہ وینزویلا

گزشتہ کئي دنوں میں عراق اور شام میں امریکی چھاؤنیوں پر راکٹ اور ڈرون حملے ہو رہے ہيں۔

واضح رہے فلسطین میں مزاحمتی تنظيموں نے گزشتہ 7 اکتوبر کو ’’طوفان الاقصی‘‘ نام سے ایک آپریشن شروع کیا تھا جس میں ہونے والی شکست کا بدلہ لینے کے لئے صیہونی حکومت غزہ پٹی جانے والے تمام راستے بند کرکے رہائشی علاقوں پر بمباری کر رہی ہے۔

مغربی ملکوں کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت کی وجہ سے یہ حکومت فلسطینی بچوں اور خواتین کا قتل عام کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button