مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والے نامہ نگاروں کی تعداد 46 ہوگئی

شیعیت نیوز: غزہ میں حکومت فلسطین کے میڈیا سیل نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر کو آپریشن طوفان الاقصی کے بعد شروع ہونے والے صیہونی حملوں میں 46 نامہ نگاروں کی شہادت ہوچـکی ہے۔

سما نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں حکومت فلسطین کے میڈیا سیل نے اعلان کیا ہے کہ اب تک غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں چھالیس نامہ نگار شہید ہوچکے ہیں۔

دوسری طرف نامہ نگاروں کی حمایت کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے خلاف جاری اسرائیل کی موجودہ جںگ نامہ نگاروں کے لئے گزشتہ تیس برس سے زائد عرصے کی خونریز ترین جنگ ہے ۔

یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت آپریشن طوفان الاقصی میں اپنی ناقابل تلافی شکست کا بدلہ بے گناہ اور نہتے عوام سے لے رہی ہی اور اس نے امریکہ اور بعض یورپی ملکوں کی بھرپور حمایت سے غزہ کے مظلوم عوام عورتوں اور بچوں کے وحشیانہ قتل عام کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سيد مقاومت سید حسن نصر اللہ کے خطاب سے اہم نکات

دوسری جانب غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے دسیوں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن میں شہر الخلیل کے جنوب میں واقع الفوار کیمپ پر حملہ کرکے وہاں سے انیس فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے نابلس کے مشرق میں واقع بلاطہ کیمپ پر بھی حملہ کیا جس کے بعد فلسطینیوں کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوئی۔

غاصب الخلیل کے شمال میں واقع بیت امر کالونی، جنین کے جنوب میں واقع جبع کالونی، نابلس شہر اور بیت لحم میں واقع بیت ساحور کالونی اور وادی شاہین کو بھی نشانہ بنایا اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرکے لے گئے۔

قابل ذکر ہے کہ غرب اردن پر غاصب فوجیوں کے حملے ایسے حالات میں انجام پائے ہیں کہ غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر بھی ان کے وحشیانہ حملے بدستور جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button