اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے JDC نے پہلی سب سے بڑی فری میڈیکل لیبارٹری کا افتتاح کردیا

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جے ڈی سی فری لیبارٹری کے انچارج ڈاکٹر شہریار مرتضی نے بریفنگ دی،ایک دن میں جے ڈی سی فری لیبارٹری 40 ہزار خون کے مختلف ٹیسٹ کرسکتی ہے۔

شیعیت نیوز: پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے JDC نے کراچی میں پہلی سب سے بڑی فری میڈیکل لیبارٹری کا افتتاح کردیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نمائش چورنگی پر واقع جے ڈی سی فری لیبارٹری آمد۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جے ڈی سی فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس نے خوش آمدید کہا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جے ڈی سی فری لیبارٹری کا افتتاح کردیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید مراد علی شاہ، وقار مہدی، سعید غنی ودیگر موجودتھے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جے ڈی سی فری لیبارٹری کے انچارج ڈاکٹر شہریار مرتضی نے بریفنگ دی،ایک دن میں جے ڈی سی فری لیبارٹری 40 ہزار خون کے مختلف ٹیسٹ کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقاومتِ پاراچنار کے عظیم آپریشنل کمانڈرشہید اکبر حسین ؒ کی مجاہدانہ زندگی پر ایک نظر

جے ڈی سی فری لیبارٹری کی جدید مشینری 250 سے زیادہ مختلف اقسام کے بلڈ ٹیسٹ کرسکتی ہے۔جے ڈی سی فری لیبارٹری کے ساتھ بلڈ بینک اور تھلیسمیا سینٹر کا بھی آغاز ہونے جارہا ہے۔

جے ڈی سی فری لیبارٹری کے تحت شہر بھر میں 18 کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں، معذور اور معمر شہریوں کے ٹیسٹ گھروں پر کئے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button