عراق میں ہنگامی حالات کے پیش نظر حشد الشعبی نے اپنے جوانوں کو الرٹ کردیا

03 نومبر, 2023 11:23

شیعیت نیوز: عراق میں عوامی رضاکار فورسز حشد الشعبی کے مرکزی کمانڈ عبدالعزیز المحمداوی نے کسی قسم کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے اپنے جوانوں کو الرٹ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شفق نیوزنے کہا ہے کہ عراقی عوامی رضاکار فورسز حشد الشعبی کے سربراہ عبدالعزیز المحمداوی نے خطے کی نازک صورت حال کے پیش نظر جوانوں کو کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا ہے۔

عوامی رضاکار فورسز کے مرکزی کمانڈ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عبدالعزیز المحمداوی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں خطے اور عراق کی تازہ ترین صورت حال پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سخت اور بے مثال اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے، نیتن یاہو کا اعتراف

بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ حشد الشعبی اور دیگر سیکورٹی فورسز ملکی سالمیت کا دفاع کرنے کے لئے پوری طرح آمادہ ہیں۔ اسی بنا پر جوانوں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

حشد الشعبی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ طوفان الاقصی غاصب صہیونیوں کے مظالم کا ردعمل ہے جس کا فلسطینی سالوں سے سامنا کررہے ہیں۔

تنظیم نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر حریت پسندوں کو چاہئے کہ مشکل ایام میں فلسطینی عوام کا ساتھ دیں جو اپنے وطن اور مقدسات کی حفاظت کے لئے برسرپیکار ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ عرصے میں مقاومت کو حاصل ہونے والی کامیاییاں شہداء مخصوصا شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔

6:10 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top