مقبوضہ فلسطین

فلسطین، صہیونی قیدیوں کی رہائی کے عوض اسرائیل کی حماس کو پیشکش

شیعیت نیوز: صہیونی قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں جنگ بندی میں پیشرفت کے لئے اسرائیل نے حماس کے رہنماوں کو اہم پیشکش کردی۔

رپورٹ کے مطابق اسپوٹنک نے کہا ہے کہ تل ابیب حکام فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی قید میں موجود صہیونی قیدیوں کی رہائی کی رہائی کے عوض حماس کے رہنماوں کو غزہ سے نکلنے کی اجازت دینے پر غور کررہے ہیں۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت احارونوت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل مزاحمتی تنظیم کی ذیلی شاخ سمیت تمام اہم رہنماوں کو غزہ کی پٹی سے آزادانہ خارج ہونے کی اجازت دینے پر غور کررہا ہے جس کے جواب میں صہیونی قیدیوں کو آزاد دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین، لبنان اور یمن سے صیہونیوں کے خلاف مشترکہ راکٹ و میزائل حملہ

عبرانی زبان کے اس اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس تجویز پر عمل درآمد سے ظاہر ہوتا ہے کہ غزہ کے محاصرے میں گروپ کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے بیان کردہ اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانیت سوز واقعات ناقابل قبول حد کو چھونے لگے ہیں۔ ایسا ظاہر ہورہا ہے کہ اسرائیل حماس کو تباہ کرنے کے ہدف میں کامیاب نہیں ہوگا لہذا تل ابیب کو اپنے مؤقف میں تبدیلی لانا ہوگا۔

دراین اثناء این بی سی نیوز نے کہا ہے کہ مغربی حکام کو تشویش ہے کہ غزہ کی جنگ طویل ہونے سے پورا خطہ اس کی لپیٹ میں آسکتا ہے جس سے عرب ممالک اسرائیل کے دشمن ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق جمعرات کے دن صہیونی فورسز کی وحشیانہ کاروائیوں میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق صہیونی غاصب فوج جان بوجھ کر ہسپتالوں اور دیگر مقامات کو نشانہ بنارہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button