فلسطین، لبنان اور یمن سے صیہونیوں کے خلاف مشترکہ راکٹ و میزائل حملہ

شیعیت نیوز: حماس کی فوجی شاخ عز الدین القسام بریگیڈ، حزب اللہ لبنان اور یمن کی انصار اللہ تنظیم نے جمعرات کی شام متفقہ طور پر تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر راکٹ و میزائل فائر کئے۔
ارنا کے مطابق مقبوضہ فلسطین کی ’’ایلات‘‘ کالونی میں جمعرات کی شام کئ دھماکوں کی آوازیں سنی گئيں اور خبروں میں بتایا گيا ہے کہ یہ دھماکے یمن سے فائر کئے گئے میزائلوں کو ناکارہ بنائے جانے کی وجہ سے ہوئے تھے۔
صیہونی میڈیا نے بتایا ہے کہ فلسطین، لبنان اور یمن سے متفقہ طور پر راکٹ و میزائل حملہ کیا گيا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج غزہ میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے، اسامہ حمدان
اسرائيلی ذرائع ابلاغ کے مطابق کریات شمونہ، مرگلیت اور بیت ہلیل کالونیوں میں مسلسل سائرن گونجتے رہے۔
ان علاقوں میں میزائل حملوں کے ساتھ ہی صفد، الجلیل اور علیا کی کئی کالونیوں اور تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین کے کئی علاقوں اور کالونیوں میں خطرے کے سائرن گونجتے رہے۔
یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت استقامتی محاذ کے سپاہیوں سے اپنی شرمناک اور ناقابل تلافی شکست کا بدلہ نہتے اور مظلوم فلسطینی عوام سے لے رہی ہے ۔
غاصب صیہونی حکومت تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کرتے ہوئے غزہ کی رہائشی عمارتوں ، عبادت گاہوں، مساجد اور چرچوں ، اسپتالوں اور بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے کیمپوں پر وحشیانہ حملے کررہی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت امریکہ اور بعضی یورپی حکومتوں کی مدد سے غزہ کے مظلوم عوام پر ہزاروں ٹن بم برساچکی ہے جن میں ممنوعہ فارسفورس بم بھی شامل ہیں ۔