مقبوضہ فلسطین

غزہ کی سرزمین صہیونی دشمن کی فوج کا قبرستان بنے گا، ترجمان ابو عبیدہ

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے ناپاک وجود کا نام ونشان مٹانے کا وقت آچکا ہے۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا کہ غزہ کی سرزمین قابض دشمن کی فوج کا قبرستان بنے گا۔

القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ جبالیہ کیمپ میں شہید ہونے والوں کا خون اور زخمیوں کے زخم یاد رکھے جائیں گے، قتل عام رُکوانے کے لیے عرب اور مسلمان ممالک تاریخی اور فیصلہ کُن مؤقف اختیارکریں۔

ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ زمینی حملے کے جواب میں تمام محاذوں پر قابض اسرائیلی افواج سے لڑائی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 22 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو ٹینک شکن ہتھیاروں سے تباہ کیا جا چکا ہے۔

ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ غزہ دشمن کے سپاہیوں اور ان کی عسکری قیادت کا قبرستان بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں : یمن سے میزائل حملوں کے بعد صہیونی جنگی کشتیاں بحیرہ احمر میں تعینیات

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیتن یاہو اور اسرائیلی رہنما جنگ کے اختتام پر گھٹنے ٹیکیں گے، نیتن یاہو فخر کرتا ہے اس نے ایک خاتون قیدی کو رہا کرایا۔

نیتن یاہو کو دوسرے قیدی کی رہائی کے لیے 20 سال درکار ہوں گے، آنے والے دنوں میں غیر ملکی شہریت کے حامل متعدد یرغمالیوں کو رہا کردیا جائے گا۔

القسام کے ترجمان نے کہا کہ صہیونی ریاست کے نام نہاد وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی سیاست کا باب ختم ہونے والا ہے۔ فلسطینیوں کی آزادی کی صبح جلد طلوع ہوگی اور دشمن کو اپنے جرائم کا حساب دینا ہوگا۔

دوسری جانب تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ جبالیا کیمپ پر گزشتہ روز ہونے والی غاصب اسرائيلی فوجیوں کی بمباری میں 7 صیہونی قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے آج بدھ کے روز بتایا کہ غزہ پٹی میں واقع جبالیہ کیمپ پر ہونے والے غاصب اسرائیلی فوجیوں کے وحشیانہ حملے میں 3 غیر ملکی شہریوں سمیت 7 صیہونی قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اس سے پہلے غزہ پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کی فوج کے حملوں میں 50 صیہونی قیدیوں کی ہلاکت کی خبر دی تھی۔ اس طرح اب مجموعی طور پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں میں 57 صیہونی قیدی ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button