یمن

یمن سے میزائل حملوں کے بعد صہیونی جنگی کشتیاں بحیرہ احمر میں تعینیات

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج کے مطابق بحیرہ احمر سے میزائل حملوں کے بعد تل ابیب نے دفاعی اقدامات کے تحت بحیرہ احمر میں صہیونی جنگی کشتیاں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ احمر سے ہونے والے حملوں کو روکنے اور حفاظتی اقدامات کے تحت جنگی بحری جہازوں کو علاقے میں تعیینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ علاقے میں جاری اقدامات اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد صہیونی جنگی کشتیاں بحیرۂ احمر میں داخل ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان کو عبوری نہیں مکمل آئینی حقوق دیئے جائیں،سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی ضروری ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی

اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایلات کی فضاوں میں ایک ڈرون کو اسرائیلی دفاعی سسٹم نے شناخت کرلیا۔ یہ ڈرون یمنی تنظیم انصاراللہ کی طرف سے بھیجنے کا زیادہ احتمال ہے۔ اسرائیلی دفاعی سسٹم نے ایلات کی حدود سے باہر اور بحیرہ احمر کی فضاوں میں ڈرون کو تباہ کردیا۔

ادھر غاصب اسرائیلی فوج کے ترجمان دانیل ہگاری نے آج صبح کہا تھا بحیرۂ احمر کی طرف سے ایلات شہر کی طرف فضائی خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں گزشتہ روز کہا تھا کہ یمن کے ڈرون اور میزائل یونٹ نے غاصب اسرائیل کے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے اور یہ حملوں کا یہ سلسلہ غاصبانہ قبضے کے ختم ہونے تک جاری رہے گا۔

گذشتہ دنوں یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطین پر متعدد بیلسٹک میزال اور ڈرون حملے کئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button