اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

جامعہ این ای ڈی اور فلسطین فاؤنڈیشن کےتحت فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی

ترجمان جامعہ فروا حسن کے مطابق فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے طلباء نے فلسطین کے حق میں پلے کارڈز تھامے اور نعرے بلند کئے۔ ریلی میں شریک طلباء و طالبات نے وزٹر گیٹ سے ایڈمن بلاک تک مارچ کیا۔

شیعیت نیوز: شہر قائد کی جامعہ این ای ڈی میں فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق این ای ڈی یونیورسٹی، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی سندھ)، فلسطین فاؤنڈیشن اور شعبہ اسٹوڈنٹ افئیر کی پیس سوسائٹی کے تحت ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان جامعہ فروا حسن کے مطابق فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے طلباء نے فلسطین کے حق میں پلے کارڈز تھامے اور نعرے بلند کئے۔ ریلی میں شریک طلباء و طالبات نے وزٹر گیٹ سے ایڈمن بلاک تک مارچ کیا۔

این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بے رحمی دکھا رہی ہے جو کہ شرمناک ہے، فلسطینی بچے بھوک سے بلک رہے ہیں، میری درخواست ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دیں۔

فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب فقط مسئلہ امن کا نہیں، انصاف کا ہے، اپنی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں پر فلسطین کے پرچم لگائیں اور آگہی پھیلائیں، نوجوان ڈیجیٹل میڈیا پر چلنے والی غلط خبروں پر کان نہ دھریں۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار میں شیعہ قتل عام میں ملوث طالبان دہشتگرد بھارتی اور صہیونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، علامہ حیات عباس نجفی

کراچی یونین آف جرنلسٹ کے صدر فہیم صدیقی کا کہنا تھا کہ فلسطین، فلسطینیوں کی سرزمین ہے، غاصب اسرائیل نے اس پر ناجائز صیہونی ریاست قائم کی ہوئی ہے، جو کہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔

ریجنل ڈائریکٹر ایچ ای سی جاوید علی میمن، معروف صحافی خاور حسین اور سوشل ایکٹوسٹ نازیہ علی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت لاکھوں فلسطینی غزہ میں بھوک اور پیاس کا شکار ہیں، عالمی برادری کردار ادا کرے، بند راستے اور رفاع کراسنگ کھلوائی جائے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ہم یہاں صرف احتجاج ریکارڈ کرنے کیلئے جمع نہیں ہوئے، بلکہ آگہی پھیلانے آئے ہیں، ہمارا مقصد فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے ہونے والے ظلم و بربریت کو آشکار کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button