مشرق وسطی

اسرائیل جارحیت کا مرتکب ہوا ہے، اس پر مقدمہ چلنا چاہیے، بدر البوسعیدی

شیعیت نیوز: عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور اس پر مقدمہ چلنا چاہیے۔

الجزیرہ نے بتایا ہے کہ عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے آج اپنے خطاب میں زور دے کر کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیل کے اقدامات کے بارے میں ضروری تحقیقات کرے اور اس کو سزا دے۔

یہ بھی پڑھیں : زمینی کارروائی سے بھی فلسطینی مزاحمت ختم نہیں ہوگی، فرید زکریا

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ نے ہمیں سکھایا ہے کہ اپنا دفاع کرنا کسی صورت بھی نسل کشی اور بے گناہوں کو نشانہ بنانے کا جواز نہیں بنتا۔

انہوں نے کہا کہ انسانی امداد کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے سے روکنا اور اس علاقے کے باشندوں تک یہ امداد کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنا بین الاقوامی قوانین کے مطابق جرم تصور کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے دفاع کے بہانے اسرائیل کے فوجی اقدامات غیر ضروری ہیں اور تمام ممالک شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا نہ کوئی پراکسی گروپ ہے نہ ہم کوئی پراکسی وار لڑ رہے ہیں، حسین امیرعبداللہیان

بدر البو سعیدی نے تاکید کی کہ غزہ کا محاصرہ ایک جنگی جرم سمجھا جاتا ہے اور غزہ کے باشندوں کی اس علاقے کے شمال سے جنوب کی طرف جبری بے دخلی در اصل نسل کشی کی بدترین کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسقط اقوام متحدہ کی نگرانی میں غزہ میں جنگ بندی کا فوری نفاذ چاہتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button