دنیا

مقبوضہ علاقوں میں نیتن یاہو کے خلاف صہیونیوں کے شدید مظاہرے

شیعیت نیوز: حماس کے ہاتھوں اسیر ہونے والوں کے اہل خانہ اور اسرائیلی عوام نے کئی شہروں میں نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔

المیادین نے خبر دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے کئی علاقوں میں صہیونی عوام نے انتہاپسند صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔

مظاہرین طوفان الاقصی کے دوران حماس کے مجاہدین کے ہاتھوں گرفتار ہونے والوں کی رہائی اور وزیراعظم نیتن یاہو کی فوری برطرفی کا مطالبہ کررہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق تل ابیب میں مظاہرین نے ہوم سیکورٹی کی وزارت کے نزدیک راستوں کو احتجاج کرتے ہوئے بند کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا نہ کوئی پراکسی گروپ ہے نہ ہم کوئی پراکسی وار لڑ رہے ہیں، حسین امیرعبداللہیان

اس موقع پر صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا کہ غزہ پر زمینی حملے کے حوالے حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے صہیونی قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے تاکید کی کہ قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں حماس کے ساتھ فلسطینی قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات کئے جائیں۔

صہیونی فوج نے طوفان الاقصی میں ہونے والی شکست کا بدلہ لینے کے لئے غزہ پر حملہ کرتے ہوئے شہر میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن فلسطینی مجاہدین نے ان کی کوشش ناکام بنادی۔ مجاہدین نے اس موقع پر کئی صہیونی فوجیوں کو قیدی بنالیا ہے۔

دراین اثناء القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے کچھ فرصت ہاتھ آئی تھی لیکن دشمن نے موقع ہاتھ گنوا دیا اور وحشیانہ حملہ کرکے 50 قیدیوں کو قتل کردیا۔ صہیونی قیدیوں کے بدلے ہم تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں۔

صیہونیوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتیں

صیہونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن نے خبر دی ہے کہ الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک اس حکومت کے جانی نقصانات کی تعداد 1538 سے زیادہ ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں صیہونی حکومت نے الاقصیٰ طوفان آپریشن میں فلسطینی مزاحمت کے خلاف اپنی ذلت آمیز فوجی، سیکورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی کے جواب میں غزہ کے شہری انفراسٹرکچر پر وحشیانہ حملے کئے اور اب تک 8000 سے زائد بے گناہ شہری مارے جا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button