پارہ چنار کے راستے کھولو،سینئر صحافی بھی بول پڑے
شیعت نیوز: معروف صحافی ہرمیت سنگھ نے اپنے وی لاگ میں بتایا کہ پارہ چنار میں درجنوں افرادشہیداور150 زخمی ہوچکے ہیں۔
پارہ چنار میں جاری کشیدگی میں قاسم علی بھی شہید ہوئے ہیں یہ ایک خوبصورت شخصیت کا مالک جوان تھا۔ایف ایس سی کا طالب علم تھا
۔پارہ چنار کو چاروں طرف سے محاصرہ کیا گیا ہے۔بیرون ملک جانے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
ایسے کئی طلبہ پارہ چنار میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جو بیرون ملک سفر کی تیاری میں تھے۔
پارہ چنار میں آمد و رفت کے تمام راستے بند ہیں مریضوں کو بھی اسلام آبادیا کسی بڑے شہر میں آنے میں مشکلات ہیں۔
پار ہ چنار کو صرف ایک راستہ آتا ہے ان راستوں کو فور ی طور پہ کھولا جائے۔
پار ہ چنار کے قبائلی عمائدین امن کے خواہاں ہیں ظلم اور زیادتی کا ماحول اب ختم ہونا چاہئے۔







