لبنان

لبنانی تنظیم حزب اللہ نے صہیونی ڈرون تباہ کردیا

شیعیت نیوز: لبنانی تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ صہیونی فوج کے ڈرون طیارے کو زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل کے ذریعے تباہ کردیا ہے۔

المیادین نے کہا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الخیام کے مشرقی علاقے میں صہیونی فوج کے ایک ڈرون طیارے کو میزائل سے نشانہ بناکر تباہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : داغستان کے ہزاروں افراد کا ائیرپورٹ پر دھاوا، صیہونی مسافروں کو طیارے سے باہر نہ لایا جائے

جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے صہیونی ڈرون کی تباہی کا منظر اپنی آںکھوں سے مشاہدہ کیا ہے۔

علاوہ ازین حزب اللہ نے صہیونی فورسز کے ساتھ سرحدی جھڑپ کے دوران اپنے رکن محمد نجیب حلاوی کی شہادت کی خبر دی ہے۔

دوسری طرف فلسطینی تنظیم القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ فلسطینی کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے لبنانی مقاومت نے صہیونی قصبے نہاریا پر 16 میزائل فائر کئے ہیں۔ لبنانی جماعت اسلامی کی ذیلی شاخ فجر نے کہا ہے کہ مقبوضہ فسلطین کے شمالی علاقوں پر میزائلوں کی بارش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی اسلام آباد کی تحت حمایت مظلومین فلسطین و غزہ احتجاجی ریلی کا انعقاد

تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے لبنان اور غزہ میں بے گناہ شہریوں پر جارحیت میں اضافے کے مطابق صہیونی علاقوں پر میزائل حملے بڑھائے جائیں گے۔

اس حوالے سے الجزیرہ چینل نے بھی تصدیق کی ہے کہ لبنانی سرحد سے الجلیل پر 10 میزائل فائر کئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button