دنیا

داغستان کے ہزاروں افراد کا ائیرپورٹ پر دھاوا، صیہونی مسافروں کو طیارے سے باہر نہ لایا جائے

شیعیت نیوز: روسی جمہوریہ داغستان کے ہزاروں لوگوں نے تل ابیب سے مخاچ قلعہ ایئرپورٹ پر آنے والے ہوائی جہاز کی لینڈنگ کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

داغستان میں ہزاروں افراد نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ائیرپورٹ پر دھاوا بول دیا۔

داغستان کے عوام نے ایک ہوٹل کے سامنے مظاہرہ کر کے صیہونی مسافروں کو ملک سے نکال باہر کرنے کا مطالبہ کیا ۔

انہوں نے مخاچ قلعہ ایئرپورٹ پر بھی حملہ کیا تاکہ تل ابیب سے داغستان آنے والے ہوائی جہاز سے مسافر نیچے نہ اتر سکیں۔

داغستان کے لوگوں نے تل ابیب سے آنے والے ہوائی جہاز کی داغستان میں لینڈنگ کی خبر سننے کے بعد اپنے ہاتھوں میں ایسے بینرزاور پلے کارڈ اٹھا لیئے جن پر تحریر تھا کہ داغستان میں بچوں کے قاتلوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

اس کے بعد ان لوگوں نے اس شہر کے مخاچ قلعہ ایئرپورٹ پر حملہ کر دیا۔ جس کے باعث مخاچ قلعہ ایئرپورٹ کو بند کر دیا گيا۔

رشین فیڈریشن کی ایوی ایشن آرگنائزیشن نے اس خبر کی تائيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی حکومت کے حملوں اور خطے کی صورتحال کے بارے میں حسن نصراللہ خطاب کریں گے

دوسری جانب ایک امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ صیہونی حکام نے امریکی وزیر دفاع کی طرف سے غزہ کی پٹی کے خلاف وسیع زمینی کارروائیاں روکنے کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔

نیویارک ٹائمز نے آج بعض امریکی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت نے موجودہ حالات میں غزہ کے خلاف بڑے پیمانے پر زمینی کارروائیوں کے آپشن کو معطل کردیا ہے۔

تل ابیب کی یہ کارروائی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی پیش کردہ تجویز کے بعد کی گئی۔ انہوں نے وسیع زمینی کارروائیوں کے بجائے محدود زمینی کارروائیوں کو ایجنڈے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ اس ردعمل کے بعد ہے کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران صیہونی فوج کی غزہ کے خلاف زمینی کارروائیوں کی مسلسل کوششیں کئی مواقع پر فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے شدید ردعمل کے باعث ناکام ہو چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button