اہم ترین خبریںلبنان

صہیونی حکومت کے حملوں اور خطے کی صورتحال کے بارے میں حسن نصراللہ خطاب کریں گے

شیعیت نیوز: ذرائع کے مطابق آئندہ چند دنوں کے دوران حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ غزہ کے حالات کے بارے میں خطاب کریں گے۔

لبنانی ذرائع نے کہا ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ جمعہ کے دن طوفان الاقصی کے بعد پیش آنے والے حالات اور غزہ اور لبنان پر صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے بارے میں خطاب کریں گے۔

نصراللہ اپنے خطاب میں غزہ میں جاری واقعات کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا وجود امریکہ کی مدد کی مرہون منت ہے، سابق امریکی سفیر مارٹن انڈک

یاد رہے کہ کل حزب اللہ کے دفتر سے جاری ایک معنی خیز ویڈیو ذرائع ابلا غ کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

ویڈیو میں حسن نصراللہ کیمروں کی نگاہوں سے دور اور باہر کی جانب حرکت کررہے ہیں۔ دفتر نے قرآنی سورہ اسرا کی پانچویں آیت کے ساتھ اس ویڈیو کو نشر کیا ہے۔

اس سے پہلے حسن نصراللہ کے نائب شیخ نعیم قاسم نے تاکید کی تھی کہ اللہ کی مدد سے خطے میں مقاومت کو کامیابی نصیب ہوگی اور مستقبل ہمارا ہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل سب کو تباہ کردے گا۔ غزہ صہیونی ناپاک عزائم کا فقط ایک نمونہ ہے۔ غزہ کے بعد آپ کی باری آئے گی۔ نیل سے فرات تک گریٹر اسرائیل کا نعرہ اسی کی جانب اشارہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ صہیونی حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں اور احتجاج کے لئے آزادی دیں۔ عوام فلسطین اور القدس سے اپنی عقیدت اور حمایت کا اعلان کریں تو صہیونی حکومت کا رعب اور دبدبہ ختم ہوجائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button