صہیونی حکومت امریکی سہارے کے بغیر ایک لمحہ بھی نہیں ٹھہر سکتی، حماس رہنما علی برکہ

30 اکتوبر, 2023 08:34

 شیعت نیوز: فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے اعلی رہنما علی برکہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ

امریکی حکومت فلسطین کے خلاف اور فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر شریک ہے۔

غزہ کا محاصرہ امریکی حمایت کے تحت ہورہا ہے۔ فلسطینی عوام کو ملک سے بے دخل کرنے کی کوشش کا مقصد حماس کو دیوار سے لگانا ہے۔

امریکہ خطے اور پوری دنیا کا ناسور ہے جو صہیونی حکومت کی حمایت کررہا ہے۔

اگر امریکہ کی جانب سے صہیونی حکومت کی دفاعی، مالی اور سیاسی حمایت نہ ہوتی تو اسرائیل کب سے ختم ہوچکا ہوتا۔

اسی وجہ سے امریکہ نے فلسطینی قوم، عرب عوام اور مسلمانوں کو اپنا دشمن بنالیا ہے۔

6:16 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top