مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید
شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اتوار کے روز اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کی کارروائیوں کے نتیجے میں کم سے کم 3 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔
غرب اردن میں تازہ کشیدگی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہےجب اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر زمینی، فضائی اور سمندری اطراف سے شدید حملے شروع کیے ہیں جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری شہید ہو رہے ہیں۔
رام اللہ کے شمال مغرب میں بیت ریما قصبے، طوباس کے جنوب میں واقع قصبہ تمون اور نابلس کے عسکر کیمپ پر اتوار کی صبح اسرائیلی قابض فوج کی چڑھائی اور اندھا دھند فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔
رام اللہ میں بیت ریما قصبے میں صبح کے وقت اسرائیلی فوج کے دھاوا بولے جانے کے بعد شدید جھڑپیں شروع ہوئیں۔ اس دوران 11 نوجوان گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جن میں ایک شدید زخمی بھی تھا جسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں مسلسل خون خرابہ ناقابل قبول، فوری جنگ بندی کی جائے، آنتونیو گوتریس
طبی ذرائع نے بیس سال کی عمر میں نوجوان ناصر عبداللطیف البرغوثی کی شہادت کا اعلان کیا، جو بیت ریما قصبے میں اسرائیلی فوج کے دھاوے اسرائیلی فوج کی شدید فائرنگ سے شہید ہوگیا۔
طوباس میں رماح قطیشات نامی نوجوان شہید اور 5 دیگر غاصبوں کی گولیوں سے تمون شہر پر حملہ اور طوباس شہر کے جنوب میں جھڑپوں کے دوران زخمی ہوئے۔
ایمبولینس کے عملے نے نوجوان قطیشات کو شدید زخمی حالت میں طوباس کے ترک اسپتال منتقل کیا،جہاں کچھ دیر بعد وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
نابلس میں اسرائیلی فوج نے نابلس کے مشرقی علاقے میں ایک بلڈوزر سمیت درجنوں فوجی گاڑیوں کے ساتھ دھاوا بول کر عورتا اور بیت فوریک میں گھر گھر تلاشی لی۔
اسرائیلی فوج نے عسکر کیمپ میں القسام بریگیڈ کے رکن قطانی کے گھر پر چھاپہ مارا، ان کے اہل خانہ کو وہاں سے نکلنے پر مجبور کیا۔
مکان کو دھماکہ خیز مواد سے نصب کرنے اور ان کے ہمسایہ مکینوں کے مکانات کو خالی کرنا شروع کر دیا۔ بعد میں مکان کو دھماکے سےاڑا دیا گیا۔
فلسطینی ہلال احمر اور طبی امدادی عملے نے گولیوں سے چھلنی زخمی ہونے والے 9 زخمیوں کو علاج کے لیے رفیدیہ ہسپتال منتقل کیا، جن میں سے ایک شدید زخمی بتایا جاتا ہے۔