دنیا

غزہ میں مسلسل خون خرابہ ناقابل قبول، فوری جنگ بندی کی جائے، آنتونیو گوتریس

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتریس نے اتوار کے روز خبردار کیا کہ غزہ کی پٹی میں صورت حال تیزی سے خراب ہو رہی ہے۔

انہوں نے خونریزی کے ’’ڈراؤنے خواب‘‘ کو ختم کرنے کے لیے ایک بار پھر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کے دورے کے دوران آنتونیو گوتریس نے کہا کہ "غزہ کی صورت حال ہر گذرتے گھنٹے سے زیادہ مایوس کن ہوتی جا رہی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی برادری کی حمایت میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کا اعلان کرنے کے بجائے اپنی فوجی کارروائیاں تیز کردی ہیں جو انتہائی افسوسناک ہیں، اس قت غزہ میں بمباری کی نہیں فوری جنگ بندی کی اشد ضرورت ہے‘‘۔

آنتونیو گوتریس نے کہا کہ ’’شہریوں کو نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابل قبول ہے‘‘۔ گوتریس نے کہا کہ ’’دنیا ہماری نگرانی میں ایک انسانی تباہی کا مشاہدہ کر رہی ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی دہشت گرد نہیں۔ اپنی سرزمین کا دفاع کر رہے ہیں، الجزائری صدر عبدالمجید تبون

انہوں نے مزید کہا 20 لاکھ سے زائد افراد زندگی کی بنیادی ضروریات خوراک، پانی، پناہ گاہ، اور طبی ضروریات سے محروم ہیں’۔

گوتریس قطر میں مذاکرات کے بعد چار روزہ دورے پر نیپال پہنچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی اور غزہ کے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مسلسل انسانی امداد کی فراہمی کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتا ہوں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ’’ہمیں غزہ، اسرائیل اور نیپال سمیت دنیا بھر میں متاثرہ لوگوں کے لیے اس ڈراؤنے خواب کو روکنے کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے‘‘۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی پر سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک آٹھ ہزار فلسطینی شہید اور بیس ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیل غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف جاری آپریشن کی آڑ میں طاقت کا اندھا دھند استعمال کررہا ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کی اموات ہو رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button