جماعت اسلامی اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے تحت پاکستان میں اسرائیل کے خلاف اب تک کا سب سے بڑااجتماع

30 اکتوبر, 2023 00:02

شیعیت نیوز: فلسطینی مظلومین اور حماس مجاہدین کی حمایت اور صیہونی غاصبوں کیخلاف اسلام آباد میں جماعت اسلامی اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیر اہتمام احتجاجی اجتماع منعقد ہوا۔ پاکستان بھر سے ہزاروں افراد ملین مارچ میں شریک ہوئے۔ امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کے سامنے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ حکمرانوں کا کام غزہ میں دوائی اور کھانا پہنچانا نہیں ہے، مسلمان حکمران اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں آپ کا کام غزہ میں دوائی اور کھانا پہنچانا نہیں، غزہ کے عوام کو بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے مسلمان حکمرانوں نے امریکا کی طرف دیکھنا شروع کیا، چند دنوں میں 8 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔ سراج الحق نے ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گيا، ہماری پکڑ دھکڑ کر کے کس کو خوش کرنا چاہتے ہو۔

غزہ مارچ میں شرکت کیلئے بڑی تعداد میں کارکن آبپارہ چوک پہنچے۔ سراج الحق نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ ہے تو ہم فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں ساڑھے 7 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اسرائیل نے آبادیوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنایا، فلسطینی عوام کو نسل کش جنگ کا سامنا ہے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ ہمارے حکمران امریکا کے خوف میں مبتلا ہو کر اسے خوش کرنے میں مصروف ہیں، اللہ یا امریکا میں سے کسی ایک کی غلامی کا انتخاب کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ایمان کی طاقت سب سے زیادہ مضبوط ہے، ہمیں صلاح الدین ایوبی جیسے رہنما کی ضرورت ہے۔اسلام آباد میں منعقد ہونیوالے ملین مارچ احتجاجی مظاہرے میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ انہوں فلسطین کے پرچم اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ مظاہرے میں شریک ہزاروں افراد نے پاکستان اور فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ واضح رہے کہ شدید دباؤ کے باوجود امریکی سفارتخانہ کے سامنے منعقد ہونیوالا احتجاج پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔ دوسری جانب کوئٹہ میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام طوفان الاقصٰی مارچ کیا گیا جس میں کارکنوں نے بڑی تعداد موجود تھی۔شرکا نے خطاب میں کہا کہ فلسطین ایک آزاد ریاست بن کر ابھرے گی۔

 

4:07 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top