اسرائیلی وزیر اعظمم نیتن یاہو کی دردناک موت تک زندہ رہنا چاہتا ہوں،معروف پاکستانی اداکار کی خواہش
اداکار نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ “یہ جنگ صرف غزہ پر ختم نہیں ہوگی بلکہ آپ کی موت بھی بدتر اور دردناک ہوگی”۔

شیعیت نیوز: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی دردناک موت تک زندہ رہنا چاہتے ہیں۔ بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ میں بھرپور طاقت کے ساتھ آپریشن اور وحشیانہ بمباری شروع کر دی ہے، جس کی نتیجے میں غزہ کی پٹی میں مواصلاتی نظام مکمل تباہ ہوگیا ہے۔ یہ اسرائیل کا غزہ پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے، سوشل میڈیا پر مشہور پاکستانی شخصیات اور فنکار برادری کی جانب سے اسرائیل کے خلاف آواز بُلند کی جا رہی ہے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کے بعد پاکستانی حکومت کی اسرائیل نوازی بھی عروج پر،مظاہرین گرفتار
ایسے میں اداکار عثمان خالد بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ “مجھے امید ہے کہ میں وہ دن دیکھوں گا کہ جب اس جنگی مجرم کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا”۔ عثمان خالد بٹ نے کہا کہ “اسرائیل کا مقصد حماس کو ختم کرنا نہیں بلکہ وہ ہمیشہ سے فلسطین کو تباہ و برباد کرنا چاہتا تھا اور آج وہی ہو رہا ہے”۔ اداکار نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ “یہ جنگ صرف غزہ پر ختم نہیں ہوگی بلکہ آپ کی موت بھی بدتر اور دردناک ہوگی”۔