اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غاصب دشمن کے خلاف ہر حال میں لڑنے کے لیے تیار ہیں، فلسطینی مزاحمت کا دبنگ اعلان

شیعیت نیوز: فلسطینی مزاحمتی فورسز نے بیانات جاری کرتے ہوئے غاصب صہیونی دشمن کا ہر حال میں مقابلہ کرنے کے اپنے عزم اور تیاری کا اعلان کیا ہے۔

المیادین نیوز چینل نے سرایا القدس سے وابستہ جنین بریگیڈ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ہم غزہ کی پٹی میں اپنے مزاحمتی بھائیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے خون سے غاصبوں کے خلاف عہد ساز حماسہ تخلیق کیا اور بہادری کی نئی تاریخ رقم کی۔

جنین بریگیڈ کے بیان میں کہا گیا کہ اس بٹالین نے صیہونی دشمن سے مقابلے کے لیے موزوں اور جدید ہتھیا استعمال کرتے ہوئے ایک منفرد آپریشن کیا جس کے دوران متعدد صہیونی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

جنین فورسز مزید نے کہا کہ ہم کسی بھی وقت اور کسی بھی حالت میں صہیونی دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کرتے ہیں۔ ہمارے پاس دشمن کے لیے بہت سے سرپرائز ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے غاصب دشمن ہمارے ساتھ براہ راست تصادم سے خوف کھاتے ہوئے فضائی جارحیت کا مرتکب ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مجھ سمیت سب کو شکست کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگا، صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو

ادھر سرایا القدس فورسز سے منسلک طوباس بٹالین نے بھی اعلان کیا کہ ہمارے بہادر جوان طوباس پر حملہ آور صیہونی فوجیوں کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہم براہ راست طمون اور تیاسر کے چوراہوں پر صیہونی انفنٹری عناصر کے ساتھ شدید اور پرتشدد جھڑپوں میں مصروف ہیں۔

طوباس بٹالین کے دستوں نے مزید کہا کہ ان جھڑپوں کے دوران دشمن کے ایک فوجی بلڈوزر کو دستی بم سے تباہ کر دیا گیا۔ مغربی کنارے کے جوانوں کی صیہونی عناصر کے ساتھ جھڑپیں

آج علی الصبح صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں طولکرم اور قلندیہ کیمپ سمیت مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا۔

قلندیہ کیمپ پر حملہ آور صہیونی فوج کے خلاف فلسطینی نوجوان ہینڈ گرنیڈ لے کر کھڑے ہوئے اور بھرپور مقابلہ کیا جب کہ طولکرم میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد مغربی کنارے میں الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 103 ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button