پارہ چنار میں شیعہ کلنگ تھم نہ سکی۔گاڑی پر فائرنگ سے ایک شہید تین زخمی

24 اکتوبر, 2023 10:43

 شیعیت نیوز: پارہ چنار میں  شیعہ شناخت پر ایک اور قتل  کردیا گیا۔

قطر ملک سے  گاوں واپسی پر پارہ چنار جانے والے مسافروں کی گاڑی پر  کالعدم تنظیم کے افراد نے فائرنگ کردی ۔

جس کے نتیجے میں  عارف حسین  شہید ہوگئے جبکہ اقتدار حسین اور مہدی حسین زخمی ہیں۔

پارہ چنار میں شیعہ شناخت پر متعدد واقعات ہوچکے ہیں ۔

مئی میں 4 شیعہ اساتذہ کو بھی شیعہ شناخت پر قتل کیا گیا تھا  قاتلوں کو تاہم گرفتار نہیں کیا گیا ۔

پارہ چنار کے عوام نے احتجاجی کیمپ  سے متعدد بار مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کیا جائے گا اگر شیعہ اساتذہ کے مجرموں کو گرفتار کیا جاتا تو شیعہ کلنگ کے واقعات نہ  ہوتے۔

11:30 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔