غزہ کا پانی اور فیول بندکرنے والوں کا تیل گیس منقطع کیا جائے،علامہ احمد اقبال رضوی
شیعت نیوز: اسلامی ممالک میں اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ممالک کو فوری طور پر صہیونی حکومت سے سفارتی تعلقات کو ختم اور مصنوعات کا بائیکاٹ کا کرنا ہوگا۔
جب تک عر ب اسلامی ممالک اسرائیل کو تیل گیس کی فراہمی بند نہیں کریں گے اسرائیل جنگی جرائم کو ترک نہیں کرے گا۔
اسرائیل نے غزہ کے عوام کو پانی بجلی اور فیول سے محروم کرکے وحشانہ حملے کئے ۔
امت مسلمہ بھی اپنے وسائل کو صینہونی حکومت سے دور رکھے۔غزہ میں لاکھوں مسلمان مقیم ہیں مگر ان کی امداد کیلئے صرف بیس ٹرک بھیجے گئے جو ناکافی امداد ہے۔
غزہ کے عوام گندلا پانی پینے کے باعث پانی کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں انسانی حقوق کی تنظیمیں غزہ میں انسانی اور غزائی بحران قرار دیکر ریلیف فراہم کریں۔







