دنیا

حکومت غزہ کے خلاف زمینی کارروائی کی جلد اجازت دے گی، ہرتزی ہالوے

شیعیت نیوز: عبرانی میڈیا نے غاصب صہیونی فوج کے چیف آف اسٹاف ہرتزی ہالوے کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج مزاحمتی گروہوں کو تباہ کرنے کے لئے جلد غزہ کی پٹی میں زمینی مہم شروع کرے گی۔

اسپوٹنک نے کہا ہے کہ صہیونی زمینی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل ہرتزی ہالوے نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز حماس کے خلاف جلد غزہ میں زمینی کارروائی شروع کریں گی۔

صہیونی ریڈیو اور ٹی وی چینلز سے فوجی سربراہ کے حوالے سے بیان جاری ہوا ہے جس میں حماس اور دیگر مقاومتی گروہوں کے خلاف جلد زمینی آپریشن شروع کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی حکمران فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم میں شریک ہے، ہاشم صفی الدین

عبرانی میڈیا کے مطابق صہیونی فوج اس حوالے سے جلد زمینی مشق شروع کرنے والی ہے۔

صہیونی فوج کے ریڈیو نے اپنے انٹرنیٹ صفحے پر لکھا ہے کہ صہیونی کابینہ نے جنگ کا دائرہ غزہ تک پھیلانے کا حکم جاری کیا ہے۔

فلسطینی مقاومتی گروہوں نے صہیونیوں کی جانب سے مسجد اقصی کی مسلسل بے حرمتی اور نمازیوں پر حملے کے خلاف 7 اکتوبر پر اسرائیل پر راکٹوں اور میزائلوں سے حملہ کیا تھا جس میں اب تک 1400 صہیونی ہلاک اور 3000 زخمی ہوگئے ہیں۔

صیہونی ذرائع کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں صہیونی حکومت کو تاریخی شکست ہوئی ہے۔

دوسری جانب صیہونی حکومت نے اتوار کے دن سے غزہ پٹی پر اپنے حملوں میں شدت پیدا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صیہونی وزیر جنگ یواف گیلنٹ نےغزہ پٹی کے مکمل محاصرے کا حکم دیتے ہوئے اس علاقے میں ہر طرح کی خوراک، ادویات، ایندھن ، بجلی اور پانی کی سپلائی کو ممنوع کر دیا ہے۔

تل ابیب کے ٹی وی چینل تیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس حکومت کی فوج نے غزہ پٹی پر زمینی حملے کی تیاری مکمل کر لی ہے اور وہ اس سلسلے میں سیاسی کابینہ کی تائید کی منتظر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button