اہل فلسطین پر اسرائیلی حملے جنگی جرائم ہیں، گورنر سندھ

23 اکتوبر, 2023 09:53

گورنر ہاؤس کراچی کے باہر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شمعیں روشن کی گئیں۔

اس موقع پر گورنر کامران ٹیسوری  نے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کھلی جارحیت کا مظاہرہ کر رہا ہے، پوری قوم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کے حملے جنگی جرائم ہیں، عالمی برادری کو اسرائیلی بربریت کا نوٹس لینا چاہیے۔

کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنانا اسرائیلی فوج کی سفاکیت کا ثبوت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں فلسطین کے مسئلہ پر یک زبان ہو کر احتجاج ریکارڈ کروائیں، مسلم امہ کے لیے یہ ایک امتحان ہے، اسے متحد ہونا پڑے گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اقتصادی مشکلات کا شکار ہے، ہمیں معاشی ترقی کے لیے متحد ہونا پڑے گا۔

8:38 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top