فلسطینی مزاحمت نے اسرائیلی طاقت کا پول کھول دیا،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

22 اکتوبر, 2023 17:58

 شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چئیرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ کے زیر اہتمام حمایت فلسطین مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ایک خطے پر مسلسل مظالم ڈھائے جائیں، بمباری کی جائے، محاصرہ کیا جائے، اگر اس کا جواب دیا جائے تو یہ ان کا قانونی حق ہے، دنیا کا قانون آپ کو دفاع کا حق دیتا ہے۔

فلسطینیوں کے پاس اب مزاحمت کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، وہ اپنے وطن کا دفاع کر رہےہیں، اپنے لوگوں کا دفاع کر رہے ہیں، فلسطینی مزاحمت نے اسرائیلی طاقت کا پول کھول دیا ہے،

ہمارا سلام ہو فلسطین مجاہدوں پر ان کی مزاحمت پر، حماس اسلام کے غیرت مند بیٹے ہیں فلسطین کے مجاہدین ہمارے سروں کا تاج ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں نے ڈیل آف سنچری کو ناکام بنایا اور اب نارملائزیش کی کوششوں کو بھی ناکام بنائیںگے،

اسلامی دنیا کس منہ سے ایک قاتل قابض رجیم سے تعلقات بنانا چاہتی ہے جو بچوں کے ہسپتالوں پر حملے کر رہے ہیں۔

یورپ، امریکہ کی اسٹبلشمنٹ اسرائیلی مظالم کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔ جمہوریت اور انسانی حقوق کے نام نہاد چیمئپین کہلوانے والے امریکہ نے جنگ بندی کی قراراد کو دو مرتبہ ویٹو کیا ہے،

عالمی استعماریت نے اسرائیل کو قتل عام کا لائسنس دے دیا ہے۔

9:18 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top