اہم ترین خبریںمشرق وسطی
غزہ پہنچنے والے امدادی سامان میں ایک ٹرک تابوت کا ہے

شیعیت نیوز: غزہ میں بی بی سی نامہ نگار رشدی ابو الوف کے مطابق مصر سے آنے والے امدادی ٹرکوں کو رفح کراسنگ کے ذریعے داخل ہوتے ہوئے دیکھا۔
وہ کہتے ہیں کہ ’انھوں نے اب تک غزہ میں داخل ہونے والے 20 ٹرکوں کی گنتی کی ہے۔ یہ وہ تعداد ہے جس کے بارے میں اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ اس کی اجازت دے گا۔‘
ان میں سے ایک ٹرک تابوت سے بھرا ہوا تھا۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ دو ہفتے قبل حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد سے غزہ میں 4,137 افراد شہید ہو چکے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہادتوں کی اس تعداد میں 471 افراد بھی شامل ہیں جن کے بارے میں غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ
وہ منگل کے روز الاہلی عرب ہسپتال پو ہونے والے حملے میں شہید ہوئے تھے۔ اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ تعداد ’کئی درجن‘ ہے۔