مجلس وحدت مسلمین کاتحریک آزادی فلسطین مہم کاآغاز
شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت غزائی اور مالی امداد کیلیے پاکستان بھر میں امدادی کیمپس کا اعلان کردیا ہے۔
سربراہ ایم ڈیبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ غزہ میں غزائی اور انسانی بحران پیدا ہوچکا ہے
مظلوم مسلمانوں کی امداد ہم سب کا اولین فریضہ ہے۔
اسرائیلی وحشیانہ بم باری سے پانی،ادویات اورخوراک کی شدید قلت سے غزہ کے 23 لاکھ مسلمانوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں
مجلس وحدت نے پاکستان بھر میں امدادی کیمپس کا آغاز کردیا ہے فلسطین کے مظلوم بچے اس مشکل وقت میں آپ کی امداد کے منتظر ہیں۔
اپنا شرعی وظیفہ سمجھتے ہوئے بڑھ چڑھ کر تعاون کریں







