دنیا

طوفان الاقصی آپریشن کے مقابلے میں ہمیں شکست ہوئی، ایہود باراک کا خفیہ اعتراف

شیعیت نیوز: سابق صیہونی وزیر اعظم ایہود باراک نے کہا کہ سب سے پہلے تو اس بنیادی ناکامی کو چھپایا نہیں جا سکتا اور اس کی تمام تر ذمہ داری نیتن یاہو پر عائد ہوتی ہے کہ جس نے عوام اور فوج کا اعتماد کھو دیا ہے۔ لہذا اسے جانا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت سات اکتوبر کے الاقصیٰ طوفان آپریشن کے ردعمل میں داخلی صورت حال کو مضبوط ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس قاتل حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو اپنی شکست کی تلافی کے لئے ایک طاقتور اور مضبوط پوزیشن ظاہر کرنے کی تلاش میں ہیں۔ لیکن زمینی حقیقت یہ ہے کہ قرائن و شواہد ایک مختلف صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی اور یورپی عوام مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں سامنے آ گئے

اس شکست خوردہ صورت حال کو جاننے کے لئے روزنامہ تہران ٹائمز نے غاصب حکومت کے سابق وزیراعظم کی ایک خفیہ آڈیو فائل حاصل کی ہے۔

صیہونی حکومت کے اعلی سیاسی اور عسکروں عہدوں پر فائز سابق وزیر اعظم ایہود باراک نے گزشتہ چند دنوں میں ہونے والی ایک خفیہ ملاقات میں غاصب حکومت کی زبوں حالی اور رسوا کن حالت کو اس طرح بیان کیا ہے کہ ان کے بقول: سب سے پہلے تو اس بنیادی ناکامی کو چھپایا نہیں جا سکتا اور اس کی تمام تر ذمہ داری نیتن یاہو پر عائد ہوتی ہے کہ جس نے عوام اور فوج کا اعتماد کھو دیا ہے۔ لہذا اسے جانا چاہیے۔

دوسرا نکتہ یہ ہے کہ ایہود باراک نے غزہ پر زمینی حملے کے نتائج کے بارے میں واضح طور پر خبردار کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی جیت کو خارج از امکان قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button