لبنان

صیہونی حکومت کی صحافیوں کے خلاف نئے جارحیت پر حزب اللہ کا شدید ردعمل

شیعیت نیوز: حزب اللہ نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کی طرف سے العباد مرکز کے قریب صحافیوں کے خلاف نئی جارحیت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

المنار نے بتایا ہے کہ حزب اللہ نے ایک بیان میں مرکز العباد کے قریب صحافیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے نئے حملے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا، عراقی سیکورٹی ذرائع

بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی دشمن لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سرحدی علاقے میں شہریوں اور صحافیوں پر حملے کی مجرمانہ پالیسی جاری رکھی ہے۔

حزب اللہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ حزب اللہ صحافیوں کے خلاف العباد فوجی مرکز کے قریب غاصب صیہونی حکومت کے نئے حملے کی مذمت کرتی ہے جس کے دوران ایک شہری شہید ہوا تھا۔

حزب اللہ سمجھتی ہے کہ صحافیوں پر صیہونی حکومت کا وحشیانہ حملہ لبنان اور فلسطین میں میڈیا کے خلاف اس حکومت کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے جس کا مقصد شہریوں اور بے گناہوں کے خلاف وحشیانہ جرائم کی کوریج اور ریکارڈنگ کو روکنا ہے تاکہ دنیا حقائق سے آگاہ نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب صیہونیوں کا تاریخی یادگاروں پر حملہ داعش کے طرز عمل سے ملتا ہے، امیرعبداللہیان

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم تمام میڈیا ہاوسز اور یونینز سے ان جرائم کی مذمت کرنے کو کہتے ہیں۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانے اور ہماری سلامتی سے کھیلنے کی صورت میں دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button