جنگ کا دائرہ دیگر علاقوں تک پھیلنے کی بابت اسماعیل ہنیہ کا انتباہ

21 اکتوبر, 2023 06:38

شیعیت نیوز: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت جاری رہنے کی صورت میں جنگ کا دائرہ پورے علاقے تک پھیل سکتا ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے غزہ کی جنگ، علاقے کی جنگ میں تبدیل ہونے کا انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کے مقابلے میں بے بس ہو کر غاصب صیہونی حکومت بدحواسی کا شکار ہے اور بوکھلاہٹ میں وحشیانہ حملے کر رہی ہے جس میں صرف عام شہری ہی شہید و زخمی ہو رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں کے خلاف طوفان الاقصی آپریشن بدستور جاری ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ غزہ کے خلاف جنگ کا دائرہ غرب اردن اور لبنانی سرحدوں تک پھیل چکا ہے اور غاصب صیہونی حکومت نے اگر ہوش کے ناخن نہیں لئے تو جنگ کا دائرہ پورے علاقے میں پھیل جائے گا اور پھر پیدا ہونے والی صورت حال کو کنٹرول نہیں کیا جا سکے گا۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ صیہونی حکام کے جنگی جرائم پر ردعمل ظاہر کرے اور مجرموں کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں کیس دائر کرے۔

یہ بھی پڑھیں : مزاحمت کی پوزیشن مضبوط ہے، ہرگز شکست نہیں کھائیں گے، مزاحمتی تحریک حماس

دوسری جانب فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے دو امریکی شہریوں کو انسانی بنیاد پر آزاد کر دیا ہے۔

حماس نے 7 اکتوبر کو کیے گئے حملوں کے دوران قیدی بنائے گئے سیکڑوں افراد میں سے دو امریکی شہریوں کو انسانی بنیاد پر رہا کردیا ہے۔

حماس کی فوجی شاخ عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے بتایا کہ قطر کی ثالثی کی کوششوں کے جواب میں ایک امریکی خاتون اور ان کی بیٹی کو انسانی بنیاد پر آزاد کردیا گیا ہے۔

صیہونی چینل 13 نیوز نے رپورٹ میں بتایا کہ صیہونی حکومت نے دو زیر حراست افراد کی رہائی کی تصدیق کی ہے لیکن اس حوالے سے کوئی تفصیل نہیں دی۔

اس سے قبل حماس کے زیرحراست اسرائیلیوں کے رشتہ داروں نے جنیوا میں ہلال احمر کے دفتر کے باہر تصاویر اٹھا کر اپیل کی تھی کہ ان کی رہائی کے لیے مدد کریں۔

4:16 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔