کوئٹہ، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے علمدار روڈ میں ریلی، علماء و سیاسی شخصیات کی شرکت

20 اکتوبر, 2023 20:21

شیعیت نیوز: عوامی حلقوں اور کوئٹہ کے مومنین کی جانب سے اسرائیل جبر و ستم کی مذمت اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے علمدار روڈ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں کوئٹہ کے علماء، سیاسی و قبائلی شخصیات نے خطاب کیا اور فلسطینی مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق ریلی مسجد ولی عصر سے برآمد ہوا۔ جو علمدار روڈ سے ہوتا ہوا شہداء چوک تک پہنچا اور احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: شغرتھنگ روڈ پر سازش ناقابل برداشت، آغا علی رضوی نے یادگار سجانے کا عندیہ دے دیا

اس موقع پر خواتین اور بچوں سمیت مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ریلی میں شرکت کی۔ مظاہرین نے مختلف پلے کارڈز اور بینر بھی اٹھا رکھے تھے، جن میں حالیہ مظالم کی تصاویر اور حمایتی فقرے درج تھے۔ مظاہرے سے امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ غلام حسنین وجدانی، علامہ ڈاکٹر محمد موسیٰ حسینی، پی ٹی آئی رہنماء عمر اچکزئی اور دیگر قبائلئ و سیاسی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ شرکاء نے اس موقع پر اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔

8:25 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔