اقوام متحدہ سے فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں،شیخ احمد نوری واراکین جی بی کونسل

20 اکتوبر, 2023 20:09

شیعیت نیوز: مظلوم فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف اراکین گلگت بلتستان کونسل ایوب شاہ،شیخ احمد علی نوری(پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان)،اقبال نصیر،سید شبیہ الحسنین،حشمت اللہ اور عبد الرحمٰن نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم قابل مذمت ہیں۔اقوام متحدہ سے فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کے سربراہان سے مطالبہ ہے کہ او آئی سی کا سربراہی اجلاس فوری طلب کیا جائے اور امت مسلمہ کا مشترکہ و متفقہ موقف اختیار کرتے ہوئے فلسطینی حریت پسندوں کی تحریک آزادی کی حمایت کروائی جائے ۔ اقوام متحدہ و دیگر بین الاقوامی پلیٹ فارم سے بھی مظلوم فلسطینیوں کی اخلاقی و سیاسی مدد کے ساتھ مالی مددبھی فراہم کروائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس اسلام کے غیرت مند بیٹے ہیں فلسطین کے مجاہدین ہمارے سروں کا تاج ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین پر معصوم بچوں،خواتین اور شہریوں حتی کہ ہسپتال پر بھی اسرائیلی بمباری قابل مذمت ہے اور مطالبہ کرتے ہے کہ اسلامی دنیا متحد ہو کر اس ظلم کو روکنے میں فوری کردار ادا کرے۔

4:13 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔