اہم ترین خبریںلبنان

لبنان سے صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں پر متعدد مارٹر گولے داغے گئے

شیعت نیوز:  صیہونی حکومت کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان سے ہردوف کی جانب متعدد مارٹر گولے فائر کئے گئے۔

دوسری جانب شبعا کے مقبوضہ میدانوں میں صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں کو حزب اللہ نے مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

اسی طرح کفر شوبا اور سماقہ کی بلندیوں میں صیہونی فوجی ٹھکانے "رویسات العلم” کو حزب اللہ نے گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

یہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان میں بسطرہ فارم پر توپ خانے سے گولہ باری کی۔

دوسری جانب بیلجیئم نے اپنے شہریوں سے کہا کہ وہ جلد از جلد لبنان چھوڑ دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button