غزہ میں قلیل امداد کا اعلان اونٹ کے منہ میں زیرہ رکھنے کے مترادف ہے ،علامہ احمد اقبال رضوی
شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں غزائی بحران پیدا ہوچکا ہے۔
ہسپتال پر حملہ کرکے جنگی جرم کیا اورپھر اسے چھپانے کی مزموم کوشش بھی ہوئی ۔
یہ بات انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ امریکی صدر جرم اور مجرم کی حمایت کے بعد اپنی ساکھ بچانے کے لئے غزہ کے لئے 20 ٹرک کی قلیل امداد کا اعلان کیا
جوکہ غزہ کے غذائی اور دیگر بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے اونٹ کے منہ میں زیرہ رکھنے کے مترادف ہے۔
عالمی برادری غزہ میں انسانی بحران اور غزائی بحران کے خدشہ کے باعث زیادہ امداد کا مطالبہ کرے۔







