جی سی یونیورسٹی لاہور:فلسطین کی حمایت میں روزانہ احتجاجی واک کا اعلان
گورنمنٹ کالج لاہور میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل غزہ جنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گئا
جس میں طلبائ سوسائٹیز اور فیکلٹی نے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر سید اصغر زیدی کی قیادت میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا
اور ان کے خلاف ہونے والی نسل کشی کی شدید مذمت کی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے فلسطین میں ہسپتال پر حالیہ حملے کی شدید مذمت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں اور فوری طور پر بین الاقوامی سطح پر کارروائی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ عالمی سطح پر شعور اجاگر کرنے اور فلسطین کی حمایت کا اظہار کرنے کے لیے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں روزانہ احتجاجی واک منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ واک جی سی یونیورسٹی میں ہر روز صبح 11 بجے ہوگی، جو طلباء کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا تاکہ وہ پرامن طریقے سے اپنے تحفظات کا اظہار کریں۔







