اہم ترین خبریںمشرق وسطی

امریکی صدر فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہے ،امریکی کانگریس کی رکن کا خطاب

صدر بائیڈن میں ابھی آپ کو بتا رہی ہوں، اس معاملے میں پورا امریکہ آپ کے ساتھ نہیں

 شیعت نیوز: امریکی کانگریس کی رکن راشدہ طلیب نے بائیڈن انتظامیہ پر فلسطینیوں کے خلاف ”نسل کشی“ کے لیے فنڈز فراہم کرنے کا الزام لگایا ہے اور غزہ میں اسپتال پر بمباری کی ذمہ داری اسرائیلی فوج پر ڈالی ہے۔

امریکی کانگریس میں واحد فلسطینی امریکی نمائندہ راشدہ طلیب بدھ کو کیپیٹل ہل پر فلسطین حامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رو پڑیں اور اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

راشدہ طلیب نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ ’یہ چیز واقعی تکلیف دہ تھی، بس آپ دیکھے جائیں، لوگوں کو لگتا ہے کہ کسی ایسے ہسپتال پر بمباری کرنا ٹھیک ہے جہاں بچے ہوں۔ کبھی کبھی وہ ویڈیوز دیکھا انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے، جن میں لوگ بچوں کو کہتے ہیں کہ رونا نہیں، انہیں رونے دو! اور وہ کانپ رہے ہیں، وہ انہیں عربی میں نہ رونے کو کہتے رہتے ہیں۔ وہ رو سکتے ہیں، میں رو سکتی ہوں، ہم سب رو سکتے ہیں۔ اگر ہم رو نہیں رہے تو کچھ غلط ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا، ’ صدر بائیڈن میں ابھی آپ کو بتا رہی ہوں، اس معاملے میں پورا امریکہ آپ کے ساتھ نہیں ہے۔ اور آپ کو بیدار ہونے اور اسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔’

’ہم واقعی لوگوں کو نسل کشی کرتے اور ایک بڑی اکثریت کو مارتے دیکھ رہے ہیں… اور ہم (امریکہ) اب بھی (ان کے) ساتھ کھڑے ہیں اور کچھ نہیں کہتے۔ ہم اسے یاد رکھیں گے۔‘

انہوں نے روتے ہوئے مظاہرین کو بتایا کہ وہ ’تاریخ کے درست جانب کھڑے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button