ایم کیوایم رہنما مصطفیٰ کمال کا ایم ڈبلیوایم کے رہنما ناصرشیرازی سے ٹیلیفونک رابطہ، یکجہتی فلسطین ریلی میں شرکت کی دعوت
شیعیت نیوز: مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی سے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنمامصطفیٰ کمال کا ٹیلی فونک رابطہ ،فلسطین پر جاری اسرائیلی مظالم پر دونوں رہنماؤں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ۔
مصطفیٰ کمال نے ناصرشیرازی کویم کیو ایم کی میزبانی میں 20 اکتوبر بروز جمعہ منعقدہ یکجہتی فلسطین ریلی میں شرکت کی دعوت دی جس میں ان کا کہنا تھا کے تمام شیعہ سنی سیاسی شخصیات علمائے کرام سمیت دیگر اہم رہنما شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین پر اسرائیلی جارحیت پر مسلم حکمرانوں اور نام نہاد اسلامی فوج کی خاموشی شرمناک ہے،علامہ مقصود ڈومکی
اس موقع پر ناصر عباس شیرازی کی جانب سے ایم کیوایم کی یکجہتی فلسطین ریلی کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی گئی اور دعوت کو قبول کیا۔







