غزہ کے قصاب اسرائیل کی درندگی کے خلاف امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا،علامہ احمد اقبال رضوی
مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمداقبال رضوی نے غزہ ہسپتال میں سینکڑوں فلسطنیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ المناک سانحہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔
عرب ممالک میں تین روزہ سوگ کی حمایت کرتے ہیں۔
کربلائے غزہ میں اسرائیلی یزیدیت کے وحشیانیہ حملوں نے انسانیت کوشرمندہ کردیا ہے۔
یہ وقت شتر مرغ کی طرح ریت میں منہ چھپانے کا نہیں۔
غزہ کے قصاب اسرائیل کی درندگی کے خلاف امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا۔







