دنیا

غزہ میں جنگ بندی ، مغربی ممالک نے روسی قرار داد کو ویٹو کردیا

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں پیش کی جانے والی قرارداد کو امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے ویٹو کردیا۔

اسپوٹنک نے کہا ہے کہ روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی کے لئے قرارداد پیش کی تھی لیکن امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے نمائندوں نے مخالفت کرتے ہوئے اس کے خلاف ووٹ دے دیا۔

مغربی ممالک کے منفی رویے کے بارے میں اقوام متحدہ میں روسی مندوب واسیلی بنزیا نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سلامتی کونسل پر مغربی ممالک کی اجارہ داری ہے۔

اسپوٹنک کے مطابق روسی قرارداد کے حق میں 5 اور اس کے خلاف 4 ووٹ آئے جبکہ 6 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ لبنان کا صیہونی فوج کے پانچ اور فوجی ٹھکانوں پر حملہ

اس اجلاس میں امریکی نمائندے نے دعویٰ کیا کہ روسی قرارداد میں حماس کی کارروائیوں کا کوئی ذکر نہیں کیا گيا ہے اس لئے ہم کسی ایسی قرارداد کی حمایت نہیں کرسکتے کہ جس میں حماس کی بقول ان کے دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت نہ کی گئی ہو اور غزہ میں موجودہ انسانی بحران کی وجہ حماس ہے۔

چین کے نمائندے نے بھی اس موقع پرکہا کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان تنازعہ خطے کے استحکام کو متاثر کر رہا ہے۔ ہم تنازعات کو جلد از جلد روکنا اور اس کے پھیلاؤ سے بچنا چاہتے ہیں۔ ہم قیدیوں کی رہائی اور انسان دوستانہ گذرگاہیں کھولے جانے کے بھی خواہاں ہیں۔

قرارداد مسترد ہونے کے بعد روسی نمائندے نے کہا کہ دنیا کو اقوام متحدہ سے امید ہے کہ غزہ میں مزید قتل عام ہونے سے روکا جائے لیکن ایسی کوششیں مغربی ممالک کی وجہ سے کامیاب نہیں ہورہی ہیں۔

اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے نے کہا کہ قرارداد میں حماس کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ حماس غزہ کے بحران کی وجہ ہے۔

برطانوی نمائندے نے قرارداد کی مخالفت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایسی قرارداد کی حمایت نہیں کی جاسکتی جس میں حماس کے اقدامات کی مذمت نہ کی گئی ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button