اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ لبنان کا صیہونی فوج کے پانچ اور فوجی ٹھکانوں پر حملہ

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے کے دوران پانچ اور صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا۔

حزب اللہ نے غاصب صیہونی حکومت کے پانچ اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے کا اعلان کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے نوجوانوں نے مسکاف عام، خربہ المنارہ، ہر مون، ریشا اور رامیہ میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں پر کئے جانے والے براہ راست حملے میں مختلف قسم کے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

حزب اللہ لبنان نے اسی طرح خبر دی ہے کہ اس کارروائی میں غاصب صیہونی حکومت کے کئی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

حزب اللہ لبنان نے کل بھی ایک بیان میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے کا اعلان کرتے ہوئے تاکید کی تھی کہ حزب اللہ کے نوجوانوں نے جل اعلام، برکہ ریشا، رامیا، المنارہ اور العباد میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا۔

اس سے قبل حانیتا میں بھی صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے حملے میں غاصب صیہونی حکومت کے کئی فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں شمالی کوریا کا تجربہ نہ دہرایا جائے، آئی اے ای اے سربراہ رفائل گروسی

دوسری جانب حزب اللہ لبنان نے الجلیل کے مغرب میں صہیونی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی چینل 12 نے کہا ہے کہ لبنانی سرحد پر صہیونی فورسز اور مقاومت کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔ کریات شمونہ اور المنارہ میں شہریوں کو حکم دیا گیا ہے کہ محفوظ ٹھکانوں میں پناہ لیں۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ صہیونی طیاروں نے جنوبی لبنان کی سرحدوں پر پروازیں کی ہیں جبکہ المیادین کے رپورٹر کے مطابق لبنان کی سرزمین سے ہونے والے حملوں کے نتیجے میں الجلیل میں 8 صہیونی زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔

مقامی ذرائع نے خبر دی ہے کہ رامیم اور کریات شمونہ کے قصبوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ المطلہ اور مسکاف عام میں لبنان کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

صہیونی ریڈیو کے اسرائیلی فوج نے بھاری توپ خانے سے لبنانی علاقوں میں تنصیبات کو ہدف بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button