ایران میں شمالی کوریا کا تجربہ نہ دہرایا جائے، آئی اے ای اے سربراہ رفائل گروسی

17 اکتوبر, 2023 12:20

شیعیت نیوز: عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رفائل گروسی نے ایرانی ایٹمی پروگرام کو حل کرنے کے لئے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا میں ہونے والی ناکامی سے سبق لیا جائے۔

رائٹرز نے کہا ہے کہ عالمی جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ رفائل گروسی نے منگل کی صبح کہا ہے کہ دنیا کو ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے شمالی کوریا کی طرح ناکام نہیں ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا حماس کے انفراسٹرکچر پر بمباری کا دعویٰ سراسر جھوٹ ہے، فلسطینی میڈیا

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رفائل گروسی نے کہا کہ عالمی ممالک کو اطمینان حاصل کرنا چاہئے کہ ایران کے جوہری مسئلے میں شمالی کوریا کی طرح مذاکرات بند گلی میں نہ پہنچیں۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رفائل گروسی نے مزید کہا کہ ہمیں چاہئے کہ مشکلات کو حل کرنے کے لئے پوری کوشش کریں اور ایران کے بارے میں گفت و شنید کریں تاکہ ایٹمی طاقت کے حامل ملک کے حوالے سے شکست سے دوچار نہ ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیں : بدین میں فرقہ وارانہ منافرت پھلانے والے تکفیری ملاآغا جان سرہندی کو فوری گرفتار کیا جائے، علامہ مقصود ڈومکی

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رفائل گروسی نے امید ظاہر کی کہ ایران عالمی ادارے کے انسپکٹرز کو اجازت نامہ توسیع کرنے کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے گا۔

اس سے پہلے شمالی کوریا کی وزارت جوہری توانائی کے ترجمان نے کہا تھا کہ آئی اے ای اے امریکی دسترخوان پر پلنے والا آلہ کار ہے۔

7:58 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top