مقبوضہ فلسطین

اسرائیل کا حماس کے انفراسٹرکچر پر بمباری کا دعویٰ سراسر جھوٹ ہے، فلسطینی میڈیا

شیعیت نیوز: فلسطینی میڈیا نے تصاویر جاری کر کے گزشتہ رات کے حملوں میں تحریک حماس سے متعلق اہداف پر بمباری کے بارے میں اسرائیلی فوج کے جھوٹے دعوؤں کی تردید کی ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ صیہونی فوج نے گزشتہ شام حماس اور اسلامی جہاد کے 200 انفراسٹرکچر اہداف پر بمباری کی خبر دی ہے۔ لیکن ان حملوں کے زخمیوں اور شہداء کی شائع شدہ تصاویر نے ایک اور حقیقت کو ثابت کیا ہے وہ یہ کہ صیہونیوں نے ایک بار پھر غزہ میں شہری اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چند گھنٹوں کی جنگ بندی کی کوئی حقیقت نہیں، یہ اسرائیلی پروپگنڈہ ہے، رکن عزت الرشق

مقامی فلسطینی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں 71 فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

شہید ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

یہ ویڈیوز صہیونی حکومت کے دعووں کے برعکس خانیونس اور رفح میں فلسطینی بچوں اور خواتین کے قتل عام کے بارے میں ہیں۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت غزہ کے بچوں کا قتل عام کر رہی ہے جبکہ اس کا دعویٰ ہے کہ اس نے حماس کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کیا ہے لیکن یہ اس طفل کش حکومت کی اپنی کھوکھلی ساکھ بچانے کی ناکام کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کی حمایت میں استنبول اور فرانکفورٹ میں بڑے پیمانے پر مظاہرے

دوسری طرف فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرکے غزہ میں فلسطینی شہداء کی تعداد 2837 اور زخمیوں کی تعداد 12000 تک پہنچنے کی خبر دی ہے۔

حالیہ دنوں میں الاقصیٰ طوفان کارروائی میں فلسطینی مزاحمت کی جانب سے صیہونی فوج کو ذلت آمیز عسکری شکست اور سیکورٹی اور انٹیلی جنس ناکامی سے دوچار کرنے کے جواب میں صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے رہائشی اور اہم انفراسٹرکچر کو انتہائی طاقتور میزائلوں اور جدید بموں کے ذریعے وحشیانہ حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button