دنیا

غزہ کی حمایت میں استنبول اور فرانکفورٹ میں بڑے پیمانے پر مظاہرے

شیعیت نیوز: ترکی کے شہر استنبول اور جرمنی شہر فرانکفورٹ میں عوام نے آج غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

آناتولی نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں اس وقت غزہ کی پٹی اور بیت المقدس کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے زبردست مظاہرے جاری ہیں۔

اس خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی کے لوگوں کی بڑی تعداد نے آج استنبول میں غزہ اور فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا اور بین الاقوامی برادری سے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : رک جاؤ، اس سے پہلے کہ کوئی طاقت ہمیں نہ روک سکے، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

دوسری جانب جرمنی میں فلسطین کی حمایت میں اجتماعات کئے جانے پر پابندی کے باوجود فلسطین کے طرفداروں نے شہر فرانکفورٹ میں وسیع پیمانے پر اجتماع کیا ۔ مظاہرین نے فلسطینیوں کی حمایت میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

شہر فرانکفورٹ میں مظاہرے کے دوران فلسطین کے حامیوں اور جرمن پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں اور انسانی حقوق کی حمایت کا دم بھرنے والے اس یورپی ملک میں پولیس نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

جرمنی میں فلسطین کی حمایت میں یہ مظاہرے ایسی حالت میں کئے جا رہے ہیں کہ جرمن چانسلر اولاف شولٹز نے اپنے ملک کی پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے تاکید کی تھی کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

جرمن چانسلر کا دھمکی آمیز یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ جرمنی میں گذشتہ ہفتے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اعلان کرنے والے مظاہرین نے جرمنی کی پولیس پر نسل پرستی کا الزام عائد کیا۔

دنیا کے مختلف مسلم اور غیر مسلم ملکوں میں فلسطینیوں کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کے مظالم کے خلاف یہ مظاہرے ایسی حالت میں کئے جا رہے ہیں کہ امریکہ، برطانیہ اور غاصب صیہونی حکومت کے حامی یورپی ممالک، غزہ کے مظلوم عوام اور عورتوں اور بچوں کو صیہونی مظالم کے تحت تہ تیغ کئے جانے کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button